سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(250) بدعت کی تعریف

  • 8220
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1497

سوال

(250) بدعت کی تعریف

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ ہمیں وضاحت سے بیان کریں کہ بدعت کیا ہوتی ہے اور اس کی قسمیں کون کون سی ہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بدعت سے مراد وہ عبادت ہے جو اللہ تعالیٰ نے شریعت میں نازل نہیں فرمائی ۔ مثلامیلاد  منانا،شب معج کا تہوار منانا اور اذان کے بعدمؤذن کا (ضروری سمجھ)بلندآ واز سے دورد پڑھنا، وغیرہ۔ بدعت اور اس کی اقسام کی وضاحت کے لیے بہ تسے علماء نے کتابیں لکھی ہیں، جن میں سے بعض درج ذیل ہیں :

۱۔  کتاب ’’ السنن والمبتدعات‘‘ از شیخ محمد احمد عبدالسلام حوامدی۔

۲۔  کتاب  ’’ الابداع فی مضار الابتداع‘‘ از شیخ علی محفوظ۔

یہ دونوں مصر کے علماء ہیں ۔ ان سے بہت پہلے امام محمد بن وضاح نے ’’ کتاب البدع والنہی عنھا‘‘ اور امام شاطبی نے ’’ کتاب الاعتصام‘‘ کھی تھی۔

وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحبِہِ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 290

محدث فتویٰ

تبصرے