سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(199) صرف شرعی اذکار وادعیہ کو اختیار کریں

  • 8174
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 773

سوال

(199) صرف شرعی اذکار وادعیہ کو اختیار کریں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اولیائے کرام او رنیک لوگو ں کے اور ادووظائف کا کیا حکم ہے جیسے قادیانیہ اور تیجانیہ وغیرہ۔ (فرقوں کے لوگ) کیا ان پر عمل کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور کتاب ’’دلائل الخیرات‘‘ کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

(۱)  قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں بہت سی مشروع (شرعی) دعائیں اور  اذکار موجود ہیں، بعض علماء نے ان میں سے جمع کرکے کتابیں لکھی ہیں۔ مثلاً نووی کی کتاب الاذکار، ابن سنی کی ’’عمل الیوم واللیلۃ‘ ابن قیم کی ’’الوابل الصیب۔‘‘اس کے علاوہ حدیث کی کتابوں میں ادعیہ واذکار کے مستقل ابواب موجو دہیں۔ لہٰذا ان کی طرف رجوع کریں۔

(۲)  اللہ تعالیٰ کے ولی وہ لوگ ہیں جو اپنے اقول وافعال اور عقائد میں شریعت کی پیروی کریں۔ باقی گمراہ فرقے اور جماعتیں مثلاً تیجانیہ و غیرہ اللہ تعالیٰ کے ولی نہیں، شیطان کے ولی اور اس کے دوست ہیں۔ آپ مندرجہ ذیل کتابیں پڑھیں۔ ’’الْفُرْقَانُ بَیْنَ أَوْلِیَائِ الرَّحْمٰنِ وَأَوْلِیَائِ الشَّیْطَانِ‘‘ اور (اقْتِضَائُ الصِّرَاطِ الْمُسْتَقِیْمِ مُخَالَقَة أَصْحَابِ الْجَحِیْم) یہ دونوں کتابیں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی ہیں۔

(۳)  ’’دلائل الخیرات‘‘ کے بارے میں ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ اسے ترک کردیں کیونکہ اس میں شرکیہ وبدعی امور پائے جاتے ہیں۔ قرآن وحدیث میں موجود اذکار کی موجودگی میں ان کی ضرورت نہیں۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۵۲۹۲)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 207

محدث فتویٰ

تبصرے