سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(187) تین فرقوں کا بیان

  • 8162
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2787

سوال

(187) تین فرقوں کا بیان

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

  راقم عرض کرتا ہے کہ اس کے ملک میں تین مذہبی فرقے پائے جاتے ہیں۔

(۱)  جماعت ردبدعت وترویج سنت۔

(۲)  جماعت طرق صوفیہ۔

(۳)  جماعت طریقہ قادریہ۔

گزار ش ہے کہ ان تینوں فرقوں پر روشنی ڈالیں اور ارشاد فرمائیں کہ قرآن وسنت کی روشنی میں ان کا کیا مقام ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

(۱)  جوکوئی قرآن مجید اور صحیح احادیث کی طرف بلاتا ہے اور خو د بھی اس پر عمل کرتا ہے، قرآن وحدیث کے خلاف کاموں کی تردید کرتا ہے اور بدعتوں کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے، اہل سنت سے تعاون کرتاہے اور ان سے محبت رکھتا ہے اور اہل بدعت سے نفرت رکھتا ہے اور اسلام میں ایجاد کی جانے والی نئی نئی بدتوں کو مدلل تردید کرتاہے، وہ اہل سنت والجماعت میں شامل ہے۔

(۲)  صوفیہ کے سلسلوں کے بہت سے گروہ اور شاخیں ہیں۔ مثلاً تجانیہ،قادریہ،خلوتیہ وغیرہ۔ ان میں سے کوئی گروہ بھی بدعتوں سے خالی نہیں، اگرچہ یہ فرق موجود ہے کہ کسی گروہ میں بدعتیں کم ہیں کسی میں زیادہ۔

(۳)  شیعہ کے بہت سے فرقے ہیں، جن کی تعداد بیس سے زیادہ ہے، ان کے متعلق آپ شہر ستانی کی کتاب ’’اَلْمَلَلْ وَالنِّحَلَ‘‘ ابن حز کی کتاب ’’اَلْفَصَلَ فِی الْمِلَلْ وَالنِّحَلْ‘‘ بغدادی کی کتاب ’’اَلْفَرْقُ بَیْنَ الْفِرْقْ‘‘ ’’مُخْتَصَرَ کِتَابُ الْاَئِمَّة الْاِثْنِی عَشَریَّة‘‘ اور ابن تیمیہ کی کتاب ’’مِنْھَاجُ الُّسُنَّۃ‘‘ کا مطالعہ کریں۔ ان کتابوں میں ان فرقتوں کے تفصیلی عقائد اور اسلام میں ان کے مقام پر کافی روشنی ڈالی گئی ہے۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۹۸۱۱)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 195

محدث فتویٰ

تبصرے