السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حمام اور بیت الخلا ء کی چھت پر نماز پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حماموں کی چھتوں پر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ آج کل ہمارے حماموں کی کوئی الگ سے عمارتیں نہیں بنی ہوتیں، ان کی چھت سارے گھر کی چھت میں شامل ہوتی ہے۔ اسی طرح لیٹرینوں کی چھتوں پر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ وہ بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے درج ذیل فرمان کے عموم میں داخل ہیں:
((وَجُعِلَتْ لِیَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَہُورًا)) (صحیح البخاري، الصلاة، باب قول النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم : جعلت لی… ح: ۴۳۸۔)
’’اور میرے لیے ساری زمین کو مسجد اور پاک بنا دیا گیا ہے۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب