السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمیں وہ اسلامی کتابیں بتائیے جن کی طرف عقیدہ اور فقہ میں رجوع کیا جاسکے اور سیرت نبوی میں کون سی کتاب صحیح ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ قرآن مجید اور احادیث کی کتابیں مثلاً صحیحین اور سنن پڑھیں۔ توحید کی کتابوں میں سے ’’شرح عقیدہ طحاویہ‘‘ اور ’’فتح المجید شرح کتاب التوحید‘‘ اور سیرت فقہ کے لئے ’’زاد المعاد‘‘ کا مطالعہ کریں۔ اس کے علاوہ شیخ الاسلام امام احمد ابن تیمیہ اور ان کے شاگرد امام ابن قیم کی تالیفات پڑھیں۔
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ
اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۸۹۴۳)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب