سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(133) اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو

  • 8110
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1734

سوال

(133) اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اسلام کے بارے میں نوجوانوں کا کیا موقف ہوناچاہئے؟ آپ نوجوانوں کو ان کی زندگی کے نازک مرحلہ کے بارے میں کیا نصیحت فرماتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسلمان کا فرض ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھے، کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  پر عمل پیرا رہے، اللہ کے راستے کی طرف دعوت دے۔ جب اپنی غلطی معلوم ہوجاے تو اپنی رائے محض تعصب کی بناء پر نہ اڑائے، بلکہ جہاں بھی حق ملے اس کی پیروی کرے کیونکہ حق ہی اتباع کا مستحق ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ عمل میں، حسن اخلاق میں، اپنے کردار میں اور دعوت تبلیغ میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کو پیشوا بنائے۔ ارشاد ربانی تعالیٰ ہے:

﴿لَقَدْ کَانَ  لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَة﴾ (الاحزاب ۳۳؍۲۱)

’’تمہارے لئے اللہ کے رسول میں بہترین اسوہ (نمونہ) ہے۔‘‘

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۶۶۴۸)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 146

محدث فتویٰ

تبصرے