سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(101) نامناسب اعمال سے جسم کی حفاظت

  • 8079
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1324

سوال

(101) نامناسب اعمال سے جسم کی حفاظت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

  کیا آنکھ کا گناہ زیادہ سخت ہے یا منہ کا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعض اوقات منہ سے کیا ہوا عمل آنکھ سے کئے ہوئے عمل سے بد تر اور بڑا گناہ ہوتا ہے۔ منہ سے شرک بھی سرزد ہوسکتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی پر مشتمل سب سے بڑا گناہ ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کے متعلق بغیر علم کے (سنی سنائی غلط سلط باتیں کہنا) بھی بڑا گناہ ہے، اس کے علاوہ بھی زبان کے کبیرہ گناہ معروف ہیں۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(أَکْثَرُ مَا یُدْخلِ النَّاسَ النَّارَ الَّا جْوَفَانِ الْفَرْجُ وَالْقَمُ)

’’لوگوں کو جہنم میں سب سے زیادہ دو چیزیں لے جائیں گی’’شرمگاہ اور منہ‘‘[1]


[1]     حدیث میں ’’اجوفان،، کا لفظ ہے۔ جس کامطلب ہے وہ چیز او اندر سے خالی ہو۔ مسند احمد ج:۲، ص:۲۹۱، ۳۹۲، ۴۴۲۔ سنن ابن ماجہ حدیث نمبر: ۳۴۰۰

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 112

محدث فتویٰ

تبصرے