سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(67) مشرکین میں اقامت نہ رکھیں

  • 8045
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1237

سوال

(67) مشرکین میں اقامت نہ رکھیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ہر سال دوسے ملکوں (یونان۔ آسٹریلیا) میں بیوی اور بچی سمیت سیروتفریح کے لئے جاتا ہوں۔ وہاں ہم دو ہفتے سمندرمیں یونان کے خوبصورت جزیروں اور باغوں میں شریفانہ تفریح سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس دوران ہم دونوں نمازیں بھی پابندی سے ادا کرتے ہیں۔ میری بیوی پردہ کاپورا خیال رکھتی ہے ہم (مشکوک کھانوں سے بچنے کے لئے) صرف پھل کھاتے ہیں۔ ہم لوگ نہ توغیر مسلموں سے خلط ملط ہوتے ہیں؟ نہ انہیں عریاں لباس میں دیکھتے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مشرکین کے ملک میں کسی شرعی جواز کے بغیر سفر کرکے جانا جائز نہیں اور تفریح کوئی شرعی جواز نہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(أَنَا بَرِیئٌ مَنْ کُلِّ مُسْلِمِ یُقِیْمُ بَیْنَ أَظْھُرِ الْمُشْرِکِینَ)

’’میں ہر مسلمان سے بری ہوں جو مشرکوں میں اقامت رکھتاہے۔‘‘[1]

اس لئے ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ تفریحی مقاصدکے لئے ان ملکوں میں نہ جائیں کیونکہ اس سے فتنوں میں مبتلا ہونے کااندیشہ ہے اور مشرکیں میں اقامت اختیار کرنے جیسا ممنوع کام ہے۔ جب کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث صحیح سند سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(أَنَا بَرِیئٌ مَنْ کُلِّ مُسْلِمِ یُقِیْمُ بَیْنَ أَظْھُرِ الْمُشْرِکِینَ)

’’میں ہر مسلمان سے بری ہوں جو مشرکوں میں اقامت رکھتاہے۔‘‘اس مفہوم کی اور حدیثیں بھی ہیں۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز فتویٰ (۲۳۹۳)


[1]     سنن ابی داؤد حدیث نمبر: ۲۶۴۵۔ جامع ترمذی حدیث نمبر: ۱۶۰۵۔ مجتبیٰ نسائی ۸؍۳۶

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 74

محدث فتویٰ

تبصرے