سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(62) عیسائیوں سے تعلق رکھنے کے لئے شرط

  • 8040
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1258

سوال

(62) عیسائیوں سے تعلق رکھنے کے لئے شرط

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 جہاں ہم کام کرتے ہیں وہاں بعض عرب عیسائی بھی کام کرتے ہیں۔ کبھی کبھار وہ ہمیں ملاقات کی دعوت دیتے ہیں۔ تو کیا ہم ان سے ملاقات کے لئے جاسکتے ہی؟ اور کیا ہم انہیں اپنے ہاں آنے کی دعوت دے سکتے ہی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر آپ ان کے گھر ان سے ملنے کے لئے اس مقصد سے جاتے ہیں، یا انہیں اپنے ہاں آنے کی دعوت اس مقصد سے دیتے ہیں کہ انہیں اسلام کی دعوت دے سکیں اور ان کونصیت کر سکیں تو اسلام کی طرف بلانا ایک عظیم مقصد ہے۔ انہیں دعوت دینا یا ان کے مقام پر انہیں ملنے جانا اس عظیم مقصد کے حصول کا ایک ذریعہ ہے اور ذرائع کاحکم وہی ہوتا ہے جو مقاصد کا ہوتا ہے۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز فتویٰ (۵۷۴۱)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 69

محدث فتویٰ

تبصرے