سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(54) غیر مذاہب کی رسومات میں شرکت کرنا

  • 8032
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1247

سوال

(54) غیر مذاہب کی رسومات میں شرکت کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی مسلمان کو بدھ مذہب کے مردوں کو نذر آتش کرنے کی رسم میں شرکت کی دعوت دی جائے تو کیا وہاں جانا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسلمان کے لئے بدھ مت کے مردوں کو نذر آتش کرنے کی رسومات میں شریک ہونا جائز نہیں، خواہ اسے دعوت دی جائے یا نہ دی جائے۔ کیونکہ اس سے ان کی غلط مذہبی رسم میں شرکت ہوتی ہے اور اس سے انہیں خوشی ہوتی ہے اور ان کے (کفریہ) عمل پر رضا مندی کا اظہار ہوتاہے۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز فتویٰ (۳۳۲۶)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 55

محدث فتویٰ

تبصرے