سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(34) ملت اسلامیہ سے نکال دینے والے کفر کی وضاحت

  • 8011
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1566

سوال

(34) ملت اسلامیہ سے نکال دینے والے کفر کی وضاحت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

علمائے کرام ’’کفر مخرج عن الملۃ‘‘ (وہ کفرجو انسان کو دائرہ اسلام سے خارج کردیتا ہے) کی تشریح صرف ’’انکار‘‘سے کرتے ہیں اور جو شخص کسی وجہ سے نماز چھوڑتا ہے وہ نمازکا ’’منکر‘‘نہیں۔ یا انکار کے بغیر بھی بعض اعمال کی وجہ سے اسلام سے خروج ممکن ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

’’اسلام سے خارج کرنے والے ’’کفر‘‘کی تشریح ’’انکار‘‘سے کرنا درست نہیں۔ ایک مسلمان اگرکسی ایسے اجتہادی مسئلہ کا انکار کرتا ہے جس میں ائمہ مجتہدین کا اختلاف ہے تو اس کے انکار کو کفر قرارنہیں دیا جاسکتا۔ بلکہ اس سے اس میں معذور سمجھا جائے گا ۔

اور باوجود طاقت ہونے کے لاالہ الا اللہ کے زبانی اقرار سے اجتناب کرنا، اور پانچ نمازوں کو جان بوجھ کر محض سستی کی وجہ سے نہ انکار کی وجہ سے، ترک کرنا۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 43

محدث فتویٰ

تبصرے