سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(12) مسلمان کن صورتوں میں دائرہ اسلام سے خارج ہوتا ہے؟

  • 7989
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1954

سوال

(12) مسلمان کن صورتوں میں دائرہ اسلام سے خارج ہوتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گزارش ہے کہ تفصیل سے بیان فرمائیں کہ کوئی شخص کس کس صورت میں اسلام سے خارج ہوجاتا ہے اور اس کافرکا کیا حکم ہے؟ نیز ارتداد، کفردون کفر اور اس قسم کے کفار سے دوستانہ تعلق استوار کرنے اور اللہ تعالیٰ کے لئے کسی سے بغض رکھنے کے مسائل پر بھی روشنی ڈالیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وہ اعمال جن کی وجہ سے کوئی شخص اسلام سے خارج ہوکر کافر ہوجاتا ہے، بہت سے ہیں۔ مثلاً جن امور کادین اسلام میں واجب ہونا اس قدر معروف ہے کہ ہر خاص و عام کو معلو ہے ، ان کا انکار کرنا جیسے نماز، زکوٰۃ روزہ یا حج کی فرضیت کا انکار۔ یا جن اعمال کااسلام میں حرام ہونا معروف ہے انہیں حلال کہنا جیسے بدکاری، شراب نوشی، ناحق قتل اور والدین کی نافرمانی وغیرہ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنا، یا اسلام یا فرشتوں کو برا بھلا کہنا اور اس قسم ے دوسرے اعمال ایک مسلمان کو کافر بنادیتے ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے فقہ کی کتابوں میں مذکور مرتد کے احکام کا مطالعہ کریں۔

 وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز (۷۳۵۳)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 22

محدث فتویٰ

تبصرے