السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ازروئے فقہ حنفی مسجد میں کتبے وغیرہ سامنے دیوار پر آویزاں کرنے جائز ہیں یا نہیں جبکہ وہ مخل ہوں اور کسی قبر یا مزار کی تصویر لٹکانا شرعاً کیسا ہے۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فقہ میں یہ مسئلہ موجود ہے کہ نمازی کے سامنے کوئی شخص بیٹھا ہوا س کا منہ نمازی کی طرف نہیں ہونا چاہیے کیونکہ نماز میں خلل واقع ہوتا ہے۔ پس یہی اس بات کی دلیل ہے کہ نمازی کے سامنے کوئی تصویر یا کوئی ایسی شے نہیں ہونی چاہیے جو نماز میں خلل کا باعث ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب