سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(183) لعنت کی گئی عورتیں

  • 79
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2721

سوال

(183) لعنت کی گئی عورتیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اسى كے متعلق رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:  " ميرى امت كے آخر ميں كچھ عورتيں ايسى ہونگى جو لباس پہننے والى ننگى عورتيں جو خود مائل ہونے والى اور دوسروں كو مائل كرنے والى، ان كے سر بختى اونٹوں كى مائل كوہانوں كى طرح ہونگے يہ یعنى عورتيں ہيں " اسکا کیا مطلب ہے ۔؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

محدثین کے ہاں اس کی معروف تفسیر یہی ہے کہ جو عورتیں اپنے سروں پر دوپٹا یا کوئی اور کپڑا ایسے باندھ لیتی ہیں جیسے وہ اونٹ کا کوہان محسوس ہو تو یہ ممنوع ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

وَأَمَّا ( رُءُوسهنَّ كَأَسْنِمَةِ الْبُخْت ) فَمَعْنَاهُ : يُعَظِّمْنَ رُءُوسهنَّ بِالْخُمُرِ وَالْعَمَائِم وَغَيْرهَا مِمَّا يُلَفّ عَلَى الرَّأْس , حَتَّى تُشْبِه أَسْنِمَة الإِبِل الْبُخْت , هَذَا هُوَ الْمَشْهُور فِي تَفْسِيره , قَالَ الْمَازِرِيّ : وَيَجُوز أَنْ يَكُون مَعْنَاهُ يَطْمَحْنَ إِلَى الرِّجَال وَلا يَغْضُضْنَ عَنْهُمْ , وَلا يُنَكِّسْنَ رُءُوسهنَّ .... " شرح النووي على صحيح مسلم 17/191 . باختصار

٢. اور دوسری ایک حدیث میں ہے کے جو عورت مسجد جاتے وقت کوئی خوشبو استعمال کرے تو اسکے لئے حرام ہے تو کیا گھر میں ہم استعمال کرسکتے ہیں ؟

جی ہاں! اگر گھر میں صرف محرم افراد موجود ہوں تو کر سکتے ہیں۔

٣. اور کپڑے پہننے سے مطلق یہ پوچھنا تھا کے کیا عورتیں جینس فروککس کے ساتھ پہن سکتی ہیں کیوں کے جینس بھی مغربی لوگ پہنتے ہیں اور مرد بھی پہنتے ہیں تو اگر کوئی لڑکی جینس پہنے تو اسکے لئے کیا حکم ہوگا ؟

جینز کا لباس عموما تنگ اور ٹائٹ لباس ہوتا ہے جس میں جسم کے نشیب وفراز ظاہر ہوتے ہیں لہذا اس کا پہننا مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے درست نہیں ہے۔

 ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ


تبصرے