سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(138) احرام باندھے ہوئے کے سر سے بال گرنے کا حکم

  • 7860
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1031

سوال

(138) احرام باندھے ہوئے کے سر سے بال گرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر عورت نے احرام باندھا ہو اور بے اختیار اس کے سر سے بال گر جائیں تو وہ کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اگر کسی محرم کے سر سے بال گر جائیں، خواہ وہ مرد ہو یا عورت اور یہ بات وضو کرتے وقت سر کا مسح کرنے سے ہو یا سر دھونے سے ہو، اس کا کچھ مضائقہ نہیں۔ اسی طرح اگر مرد کی داڑھی سے یا اس کی مونچھوں سے یاناخنوں سے کچھ گر جائے تو بھی چنداں مضائقہ نہیں جبکہ اس نے عمدا ایسا نہ کیا ہو۔ ممنوع بات صرف یہ ہے کہ وہ احرام کی حالت میں دانستہ اپنے بال یا اپنے ناخن کاٹے۔ اسی طرح عورت بھی دانستہ کچھ نہ کاٹے۔ پھر اگر بلا ارادہ بال گر جاتے ہیں تو وہ مردہ بال ہوتے ہیں جو حرکت کے وقت گر جاتے ہیں۔ ان کے گرنے کا کچھ نقصان نہیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 132

محدث فتویٰ

تبصرے