السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کسی حاجی کو منیٰ میں رات گزارنے کو جگہ نہ ملے تو وہ کیا کرے؟ اور اگر وہ منیٰ سے باہر رات گزارے تو اس پر کچھ پابندی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر حاجی منیٰ میں رات بسر کرنے کے لیے جگہ کی تلاش میں پوری سعی کرنے کے بعد بھی جگہ نہ پا سکے تو وہ منیٰ سے باہر قیام کر لے تو اس پر کوئی گرفت نہیں۔ کیونکہ اللہ عزوجل فرماتے ہیں:
﴿فَاتَّقُوا اللّٰہَ مَا اسْتَطَعْتُمْ﴾
’’اللہ سے ڈرو، جہاں تم سےہو سکے ۔‘‘(التغابن: ۱۶)
’’اور منیٰ میں جگہ نہ پا سکنے کی وجہ سے اس پر کوئی فدیہ نہیں۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب