سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(79) اس حدیث:’’ عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز نہیں

  • 7803
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1173

سوال

(79) اس حدیث:’’ عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس حدیث صحت کادرجہ کیا ہے’’ عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز نہیں او رنہ صبح کے بعد طلوع آفتاب تک کوئی نماز ہے مگر مکہ میں … مگر مکہ میں … مگر مکہ میں…‘‘؟   مطلق۔ع۔ ا۔ الخرج


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

((إلاَّ بمکَّة) کی زیادتی کے ساتھ یہ حدیث ضعیف ہے ۔ر ہی اصل حدیث تو وہ صحیحین اور دوسری کتب احادیث میں صحابہ رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت سے ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

((الا صلاۃَ بعدَ الصُّبح حتَّی تطْلُعَ الشَّمسُ ، ولا صلاۃَ بعدَ الْعصْرِ حَتَّی تغیبَ الشَّمسُ۔))إ

’’ صبح کے بعد کوی نماز نہیں تاآنکہ سورج نکل آئے اور عصر کے بعد کوئی نماز نہیں تا آنکہ سورج غائب ہوجائے‘‘

لیکن علماء کے دواقوال میں سے صحیح ترقول کے مطابق اس حدیث سے عموم سے سبب والی نمازیں متثنی ہیں جیسے نماز کسوف ، نماز اطواف اور تحیتہ المسجد۔ یہ نمازیں ادا کرنامشروع ہیں خواہ نہی کے اوقات میں ہوں کیونکہ اس بارے میں جو صحیح احادیث وارد ہیں وہ اس عموم سے ان کے استثناء پر دلالت کرتی ہیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 89

محدث فتویٰ

تبصرے