السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز جمعہ اور خطبہ کے قیام کے لیے کم از کم کتنے آدمیوں کا ہونا شرط ہے؟ محمد۔ ب۔ ا ۔ ابہا۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس مسئلہ میں اہل علم کا بہت اختلاف ہے ۔ صحیح ترقول یہ ہے کہ تین آدمیوں کا ہونا کافی ہے۔ ایک امام اور س کے علاوہ وہ اور آدمی۔ جب کسی بستی میں تین ایسے آدمی موجود ہوں جوشرعا مکلف آزاد اور اس بستی کے رہنے ہوں تو وہ جمعہ قائم کریں، ظہر نہ پڑھیں ۔ کیونکہ نماز جمعہ کی مشروعیت اور فرضیت پردلالت کرنے والے دلائل تین اور اسے زیادہ جتنے بھی آدمی ہوں سب پر عام ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب