سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(53) مسجد کی ایک منزل پر عورتیں اور دوسری پر مرد کی نماز کی اقتداء

  • 7777
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1059

سوال

(53) مسجد کی ایک منزل پر عورتیں اور دوسری پر مرد کی نماز کی اقتداء

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ہاں ایک مسجد ہے جو دو منزلہ ہے ۔ اوپر کی منزل مردوں کیلیے ہے اور نچلی منزل عورتوں کے لیے ۔ عورتیں مردوں کے ساتھ باجماعت نماز ادا کرتی ہیں جبکہ وہ نچلی منزل میں ہوتی ہیں اور مرد اوپر والی منزل میں۔ عورتیں نہ امام کو دیکھ دسکتی ہیں اور نہ مردوں کی صفوں کو بس درمیان میں مائکروفون ہے جس سے وہ تکبیر سن کر نماز ادا کرتی ہیں ۔ اس صورت حال میں ان کی نماز کے متعلق کیاحکم ہے؟سائل از امریکہ (عبدالرحمن ا۔ پاکستان)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ صورت میں عورتوں کی نماز درست ہے۔ کیونکہ وہ سب مسجد میں ہیں اور لاؤڈ سپیکر کی آواز کے ذریعہ ان کے لیے اقتداء ممکن ہے۔ علماء کے دو قوال میں سے ترقول یہی ہے ۔ اختلاف کی اہمیت صرف اس بات میں ہے جبکہ بعض مقتدی مسجد سے باہ۵ ہوں اور وہ نہ امام کو دیکھ سکتے ہوں اور نہ مقتدیوں کو اور توفیق دینے والا تو اللہ تعالیٰ ہی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 72

محدث فتویٰ

تبصرے