سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(52) کیا عورتوں کے لئے مسجد کے امام کی اقتدار درست ہے؟

  • 7776
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 824

سوال

(52) کیا عورتوں کے لئے مسجد کے امام کی اقتدار درست ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے مسجد کی شمالی جانب ایک چادریواری شدہ احاطہ ہے جو مسجد سے ملحق ہ ۔ ہم رمضان میں نماز کی ادائیگی کے لیے اس احاطہ کو عورتوں کے لیے مخصوص کر دیں تو کیا یہ جائز ہوگا؟ جبکہ ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ وہ امام کو نہ دیکھ سکیں گی، فقط لاؤڈ سپیکر سے اما کی متابعت کر سکیں گی۔؟  ابو احمد


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی جگہ میں ان ی نماز کی صحت کے بارے میں علماء میں اختلاف ہ۔ جہاں سے نہ تو وہ امام کو دیکھ سکیں اور نہ ان لوگوں کوجو امام کے پیچھے ہیں ۔ وہ تو صرف تکبیر ہی سن سکتی ہیں لہٰذا محتاط صورت یہی ہے کہ وہ ایسی جگہ نماز ادا نہ کریں بلکہ اپنے گھروں ی میں ادا کریں ۔ الایہ کہ مسجد میں کوئی ایسی جگہ مل جائے جو نماز ادا کرنے والوں کے پیچھے ہو۔ یاکسی خارجی مکان میں نماز ادا کریں جس میں وہ خود امام ہوں یا کوئی مقتدی امام ہو۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 72

محدث فتویٰ

تبصرے