سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(39) جب مقتدی آئے اور امام رکوع میں ہو تو آیاوہ تکبیر تحریمعہ کہے یا

  • 7763
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 992

سوال

(39) جب مقتدی آئے اور امام رکوع میں ہو تو آیاوہ تکبیر تحریمعہ کہے یا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب مقتدی نماز میں شامل ہونے لگے اور امام رکوع میں ہو تو کیا مقتدی تکبیر تحریمہ کہے تکبیر کہہ کر رکوع میں شامل ہوجائے۔؟ فہد۔ ع۔ ع الریاض


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 بہتر اور محتاط بات یہی ہے وہ دونوں تکبیریں کہے ۔ ایک تکبیر تحریمہ اور وہ رکن ہے ور یہ کھڑا ہونے کی حالت میں ہی کہی جائے گی اور دوسری رکوع کی تکبیر جبکہ وہ رکوع کے لیے جھکنے لگے۔ پھر اگر اسے رکعت فوت ہونے ڈر ہو تو علماء کے دواقوال میں سے صحیح ترقول کے مطابق تکیبر تحریمہ اسے کفایت کرجائے گی۔ جیسا کہ امام بخاری نے اپنی صحیح میں ابوبکر ہ ثقفی سے روایت کیا ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جبکہ وہ رکوع میں تھے تو ابوبکرہ نے نماز کی خاطرصف میں شامل ہونے سے پہلے رکوع کیا۔ پھر اسی حالت میں صف میں شامل ہوگے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا:

((زادَک اللّہُ حِرْصاً! والاتَعُدْ۔))

’’اللہ تمہاری حرص زیادہ کرے ۔ پھر ایسانہ کرنا۔‘‘

اور لاتعد کا معنی یہ ہے کہ صف میں شامل ہونے سے بیشتر رکوع نہ کرنا بلکہ داخل ہونے والے کے یے یہ ضروری ہے کہ وہ نماز کی خاطر صف میں شامل ہونے سے پیشتر رکوع نہ کرنیاورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کو اس رکعت کی قضاء کا حکم نہیں دیا۔ جو اس رکعت کے شمار ہونے پر دلالت کرتا ہے اور اس کے حق میں فاتحہ کا سقوط (نہ پڑھنا معاف ہے) اس لیے اس کا محل یعنی قیام فوت ہوگیا ہے۔ اوریہ بات ان لوگوں کے ہاں بھی صحیح ترہے جو مقتدی کے لیے فاتحہ پڑھنے کے وجوب کے قاتل ہیں ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 64

محدث فتویٰ

تبصرے