السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک مسجد ہے۔اس میں شہر اور مضافات کی گم شدہ کا اعلان کر کےآٹھ آنے وصول کئے جاتے ہیں جو مسجد میں خرچ ہوتے ہیں اس اعلان میں جانوروں،گدوں،مرغیوں،کبوتروں،زیورات چارپات تک کا نام لیا جاتا ہے۔ایک گروہ کا خیال ہےکہ ایسے اعلان جائز نہیں۔ اس مسئلہ کا فیصلہ قرآن وحدیث کی روشنی میں صادر فرمائیں۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث میں مسجد کے اندر انشادضالہ (گم شدہ شے کا اعلان ) منع آیا ہے۔اس بناپر مسجد میں یہ اعلان جائز نہیں۔مسجد سے باہر اجازت ہے غیر جاندار کا اعلان مسجد میں منع نہیں لیکن بطورِاجرت جائز نہیں کیونکہ یہ بیع کی قسم ہے اور بیع مسجد میں منع ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب