السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بچے کی پیدائش پر مٹھائی بانٹنا کیساہے کیایہ فضول خرچی میں تونہیں آتا۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!بچے کی پیدائش پر خوشی ہونا ایک فطری سی بات ہے ،اور اس خوشی میں اگر معروف طریقے سے کوئی مٹھائی کھلاتا ہے تو بظاہر اس کی کوئی ممانعت نظر نہیں آتی،ہاں البتہ خوشی کے اظہار میں شرعی حدود کا خیال رکھنا ضروری ہے، اور اگر اس خوشی کے اظہار میں فضول خرچی کی جائے تو یہ حرام عمل ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتاوی بن باز رحمہ اللہجلداول |