سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(339) کھڑے ہوکر پیشاب کرنا

  • 7704
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1511

سوال

(339) کھڑے ہوکر پیشاب کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا انسان کے لئے کھڑے ہوکر پیشاب کرنا جائز ہے جب کہ جسم اورلباس پر چھینٹے پڑنے کا کوئی اندیشہ نہ ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بوقت ضرورت کھڑے ہوکرپیشاب کرنے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ باپردہ جگہ ہو،کوئی پیشاب کرنے والے کی شرم گاہ کو نہ دیکھے اورپیشاب کے چھینٹوں کا کوئی احتمال نہ ہو،کیونکہ حضرت حزیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ‘‘تحقیق نبی کریمﷺایک کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کے پاس تشریف لائے توآپؐ نے کھڑے ہوکر پیشاب کیا ۔اس حدیث کی صحت پر محدثین کا اتفاق ہے لیکن افضل یہ ہے کہ بیٹھ کر پیشاب کیا جائے کیونکہ نبی کریمﷺکا اکثر وبیشتر معمول یہی ہے ،اس میں پردہ بھی زیادہ ہے اورپیشاب کے چھینٹوں سے بھی زیادہ بچاسکتا ہے۔’’

 

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 421

محدث فتویٰ

تبصرے