سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(338) کیا کولونیا (Cologne) خوشبو استعمال کرنا حلال ہے یا حرام؟

  • 7703
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1036

سوال

(338) کیا کولونیا (Cologne) خوشبو استعمال کرنا حلال ہے یا حرام؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مادہ کولونیا کے بطورخوشبواستعمال کرنے کے بارے میں ہماراکافی اختلاف ہوا ہے کیا اس کے استعمال کے بعد وضو کی تجدید اورجسم کے جس حصہ پر یہ خوشبو لگی ہواسے دھونا ضروری ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لونیا کےنام سے مشہو رخوشبومادہ ‘‘سبرتو’’ہوتا ہے جو اطباء کے بقول ایک نشہ آورچیز ہے لہذا واجب ہے کہ اس خوشبو کا استعمال ترک کردیا جائے اوراس کے بجائے ایسی خوشبو استعمال کی جائے جونشہ آورچیزوں سے پاک ہو۔اس خوشبوکے استعمال کے بعدوضو کرنا واجب نہیں ہے اورنہ جسم کے اس حصہ کو دھونا واجب ہے جہاں یہ خوشبو لگی ہو کیونکہ اس کے ناپاک ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے،واللہ ولی التوفیق۔

 

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 421

محدث فتویٰ

تبصرے