مغرب کی نماز ہورہی تھی ۔ سرخ رنگ کا کتا آیا اور جماعت کے آگے سے گزر گیا ۔ کیا اس سےنماز تو نہیں ٹوٹی۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز تو نہیں ٹوٹی۔ سیاہ کتے۔ عورت اور گدھے کےگزرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ جیسا کہ حدیث میں آیا ہے۔ مگر اکثر علماء کے نزدیک اس سے مراد نماز کا بلکل ٹوٹنا نہیں بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ خشوع ٹوٹ جاتا ہے۔ کیونکہ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ نمازکو کوئی شے نہیں توڑتی۔
وباللہ التوفیق