ہاتھ میں گھڑی پہننےکےبارےمیں کیاحکم ہےبعض لوگ اس پراعتراض کرتےہوئےکہتےہیں کہ اس میں عورتوں کےساتھ مشابہت ہے؟
ہمارےنزدیک اس میں کوئی حرج نہیں اوراس میں عورتوں کےساتھ مشابہت بھی نہیں ہےکیونکہ عورتوں اورمردوں کی گھڑیاں مخصوص اورالگ الگ ہیں اوراگرمردوں اورعورتوں کی گھڑیاں ایک جیسی ہوں توپھربھی اس میں کوئی حرج نہیں جیساکہ چاندی کی انگوٹھی مشترک ہے،اسےمرداورعورتیں سب استعمال کرسکتےہیں،اسی طرح گھڑی بھی سب استعمال کرسکتےہیں کیونکہ گھڑی کااستعمال بطورزینت وزیورنہیں ہوتابلکہ اس کااستعمال تواوقات معلوم کرنےکےلئےہوتاہے۔ والله ولي التوفيق_