کیا اخبارات کو دسترخوان کے طورپر استعمال کیا جاسکتا ہے اوراگریہ استعمال جائز نہیں توپھر انہیں پڑھنے کے بعد کیا کیا جائے؟
اخبارات وجرائد کا دسترخوان کے طورپر استعمال جائز نہیں اورنہ انہیں لفافہ کے طورپر استعمال کرنا ہی جائز ہےاورنہ ہی کسی ایسے مقصد کے لئے استعمال کرنا جائز ہے جس سے ان کی توہین وتذلیل ہو،جب کہ یہ قرآنی آیات اوراللہ تعالی کے ذکر پر مشتمل ہوں توپھر انہیں مناسب جگہ پر حفاظت سےرکھنا یا آگ میں جلادینا یا پاک زمین میں دفن کردینا واجب ہے۔