سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(307) ایسے مفید پروگرام سننے کے بارے میں کیا حکم ہے

  • 7672
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1216

سوال

(307) ایسے مفید پروگرام سننے کے بارے میں کیا حکم ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض ایسے مفید پروگرام سننے کے بارے میں کیا حکم ہے جوقرآن مجید کی باتوں پر مشتمل ہوں لیکن جن کے درمیان میں موسیقی بھی آجاتی ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسے پروگرام سننے اوران سے استفادہ کرنے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ موسیقی کے شروع ہونے سے ختم ہونے تک ریڈیو کو بند کردیا جائے کیونکہ موسیقی،جملہ آلات لہومیں سے ہے،اللہ تعالی اسے ترک کرنے اوراس کے شرسےمحفوظ رہنے کی توفیق ارزاں فرمائے۔

 

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 397

محدث فتویٰ

تبصرے