سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(272) کیا سفر میں عورت کی محرم عورت ہوسکتی ہے؟

  • 7637
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 984

سوال

(272) کیا سفر میں عورت کی محرم عورت ہوسکتی ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا سفر میں عورت کسی دوسری اجنبی عورت کے لئے محرم ہوسکتی ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کسی دوسری عورت کی محرم نہیں ہوسکتی۔محرم صرف وہ مرد ہوتا ہے جس پر عورت ازروئے نسب حرام ہومثلا اس کا باپ یا بھائی یا وہ کسی مباح سبب کی وجہ سے حرام ہومثلا شوہر،خسر،سوتیلا بیٹا،رضاعی باپ یا رضاعی بھائی وغیرہ۔

کسی مردکے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ کسی اجنبی عورت کے ساتھ خلوت یا سفر اختیارکرے،کیونکہ نبی کریمﷺکا ارشادہے کہ ‘‘کوئی عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے’’ (متفق علیہ) اسی طرح نبی کریمﷺکایہ بھی ارشادہے کہ ‘‘جب بھی کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیار کرتا ہے توان میں تیسراشیطان بھی ہوتا ہے۔’’اس حدیث کو امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اوردیگرمحدثین نے صحیح سند کے ساتھ بروایت حضرت عمررضی اللہ عنہ بیان کیا ہے۔واللہ ولی التوفیق۔

 

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 368

محدث فتویٰ

تبصرے