السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورت کو سوائے پردہ والی چادرکے سفید پاجامہ یا قمیص پہننا جائزہے۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کو اپنی وضع ایسی نہیں بنانی چاہیے کہ مرد معلوم ہو۔کیونکہ عورت کو مرد کی مشابہت منع ہے۔ جیسے مردکو عورت کی مشابہت منع ہے۔ کپڑے کے رنگین یا غیر رنگین کا عورت میں کوئی امتیاز نہیں۔اگر ایسا ہوتا تو مردکو رنگین منع ہوتا حالانکہ مرد کو منع نہیں۔ صرف خالص سرخ میں اختلا ف ہے۔پس عورت کے پردہ کی چادرمیں اور دوسرے لباس میں فرق کی کوئی وجہ نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب