ایک مسلمان کےعقیدہ پررشوت کےکیااثرات پڑتےہیں؟
رشوت اوردیگرگناہ ایمان کوکمزورکردیتےہیں،اللہ تعالیٰ کوناراض کردیتےہیں،ان کےارکاب سےانسان پرشیطان مسلط ہوجاتاہےجوانسان سےگناہوں کاارتکاب کرواتاہے،لہٰذا ہرمسلمان مردوعورت پریہ واجب ہےکہ رشوت اوردیگرتمام گناہوں سےبچے،اگرممکن ہوتوجس سےرشوت لی تھی اسےواپس کرےاوراگراسےواپس کرناممکن نہ ہوتواسےاس کی طرف سےفقراءپرصدقہ کردےاوراللہ تعالیٰ کےہاں سچی توبہ کرےتاکہ اللہ تعالیٰ اس کےگناہ کومعاف فرمادے۔