كياسعودی عرب میں کام کرنے والے بینکوں میں مثلا البنک السعودی الامریکی،اورالبنک السعودی التجاری المتحدوغیرہ جنہوں نے خریداری کے لئے اپنے حصص کا اعلان کیا ہے ،حصص خرید کرکیا شراکت کی جاسکتی ہے؟
سودی بینکوں کے حصص خریدنا جائز نہیں ہے ،نیز بینکوں وغیرہ کے ساتھ سودی معاملات بھی جائز نہیں ہیں کیونکہ یہ بھی گناہ اورظلم کے کاموں میں تعاون ہے ارشادباری تعالی ہے:
﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ (المائدۃ۲/۵)
‘‘اور (دیکھو) نیکی اورپرہیزگاری کےکاموں میں ایک دوسرےکی مددکیاکرواورگناہ اورظلم کےکاموں میں مددنہ کیاکرو۔’’