اگرکوئی حاجی رات بسر کرنے کے لئے منی میں جگہ نہ پائے توکیا کرے؟کی منی سے باہر رات بسر کرنے کی صورت میں کوئی فدیہ وغیرہ لازم ہوگا؟
جب حاجی منی میں راتیں بسر کرنے کے لئے جگہ تلاش کرے مگر اسے کوئی جگہ نہ ملے تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں کہ وہ راتیں منی سے باہر گزارے کیونکہ ارشادباری تعالی ہے:
﴿فَاتَّقُوا اللَّـهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ﴾ (التغابن۱۶/۶۴)
‘‘سوجہاں تک ہوسکے اللہ سے ڈرو۔’’
منی میں شب بسرنہ کرنے کی وجہ سے کوئی فدیہ بھی لازم نہ ہوگا کیونکہ یہاں شب بسرکرنا اس کے لئے ممکن ہی نہ تھا۔