ایک شخص نےاپنےلئےحج کی نیت کی اوروہ اس سےپہلےبھی اپناحج رچکاہے،پھراس نےعرفہ میں اپنی نیت کوتبدیل کرکےاس حج کواپنےایک قریبی رشتہ دارکی طرف سےکرناچاہاتواس کاکیاحکم ہے،کیااس طرح کرنااس کےلئےجائزہے؟
انسان جب اپنی طرف سےحج کااحرام،باندھ لےتوپھراس کےلئےیہ جائزنہیں کہ راستہ میں یاعرفہ میں یاکسی اورجگہ اپنی نیت میں تبدیلی کرلےبلکہ لازم یہ ہوگاکہ اس حج کووہ اپنی طرف سےہی اداکرے،اسےبدل کراپنےباپ یاماں یاکسی اورکےلئےنہ کرےیہ حج متعین طورپراسی کےلئےہوگاکہ ارشادباری تعالیٰ ہے:
﴿وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّـهِ﴾ (البقرۃ۱۹۶/۲)
‘‘اوراللہ کےلئےحج اورعمرےکوپوراکرو۔’’
لہٰذاجب کوئی اپنےلئےاحرام باندھےتوواجب ہےکہ اسےاپنےلئےہی پوراکرےاوراگرکسی اورکی طرف سےاحرام باندھےتوواجب ہےکہ اسی کی طرف سےاسےپوراکرے،اپنی طرف سےحج کربھی چکاہوتوبھی احرام باندنےکےبعداس میں تبدیلی نہ کرے۔