شعبان کے تیرہ ،چودہ اورپندرہ تاریخ کے روزوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟
شعبان وغیرشعبان ہرماہ کے ان تین دنوں کے روزے رکھنا مستحب ہے کیونکہ حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریمﷺنے عبداللہ بن عمروبن عاص رضی اللہ عنہ کو ان دنوں کے ر و زے رکھنے کا حکم دیا تھانیزیہ بھی ثابت ہےکہ آپ نےابوالدرداءؓ اورابوہریرہؓ کوبھی ان دنوں کےروزوں کی نصیحت فرمائی تھی۔اگرکوئی شخص بعض مہینوں کےان دنوں میں روزےرکھ لےاوربعض میں نہ رکھےیاکبھی رکھ لےاورکبھی نہ رکھے تواس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ روزےنکل ہیں فرض نہیں ہیں اورافضل یہ ہےکہ اگرآسانی سےممکن ہوتوہرمہینےان دنوں کےروزےرکھ لئےجائیں۔