سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(168) مسکین کون ہے؟مسکین وفقیر میں فرق کیا ہے؟

  • 7533
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1717

سوال

(168) مسکین کون ہے؟مسکین وفقیر میں فرق کیا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسکین کون ہے جسے زکوۃ دی جائے؟نیز مسکین وفقیر میں فرق کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسکین وہ فقیر ہے جس کے پاس کفایت کے بقد پورا مال نہ ہواورجو اس سے بھی زیادہ محتاج ہواسے فقیر کہتے ہیں اوریہ دونوں زکوۃ کے مستحق ہیں جیسا کہ مصارف زکوۃ کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالی نے فرمایا ہے:

﴿إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَ‌اءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا﴾ (التوبۃ۹/۶۰)

‘‘ (صدقات (یعنی زکوۃ وخیرات) تو مفلسوں اورمحتاجوں اورکارکنان صدقات کا حق ہے۔’’

جس شخص کے پاس اس قدر مال ہو جو اس کے کھانے ،پینے ،لباس اوررہائش کی ضرورت کے لئے کافی ہوخواہ وہ واقف کی صورت میں ہو یا کسب کی صورت میں یا تنخواہ کی صورت میں تو اسے فقیر یا مسکین نہیں کہا جاسکتا اورنہ اسے زکوۃ دینا جائز ہے ۔

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 265

محدث فتویٰ

تبصرے