ایک شخص کا مکان ایک ایسے شہر میں ہے جہاں اس کی سکونت نہیں ہے لہذا اس نے اپنے مکان کو کرایہ پر دے رکھا ہے جب کہ جس شہر میں بسلسلہ ملازمت اس کی
رہا ئش ہے وہاں اس نے کسی اورسے مکان کرایہ پر لے رکھا ہےجس کا کرایہ اپنے ذاتی مکان کے کرایہ سے کم ہے تو سوال یہ ہے کہ اس صورت میں اس کے ذاتی مکان پر زکوۃ ہے یا نہیں؟ذاتی مکان اگر بیع کے لئے نہ ہو تواس پر زکوۃ نہیں ہے ۔۔۔۔۔ہاں البتہ ا س مکان کے کرایہ پر زکوۃ ہوگی جب کہ خرچ کرنے سے قبل اس پر ایک سال گزرجائے۔