السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا مسجد کی تعمیر پر صدقہ فطر صرف ہوسکتا ہے۔اور غسل خانہ اور وضو کی جگہ تعمیر ہوسکتی ہے۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صدقہ غرباء اور مساکین کا حق ہے۔اور وقف سے امیر غریب سب فائدہ اٹھاتے ہیں اس لئے صدقہ فطر مسجد اور اس کے غسل خانوں یا وضو والی سبیل پر خرچ نہیں ہوسکتا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب