سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(154) بیٹے کی شادی کے لئے جمع کی جانے والی دولت پر زکوۃ!

  • 7519
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1262

سوال

(154) بیٹے کی شادی کے لئے جمع کی جانے والی دولت پر زکوۃ!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی کئی سال سے پیسے جمع کررہا ہے تاکہ انہیں اپنے بیٹے کی شادی پر صرف کرےتوکیا ان میں زکوۃ ہوگی یاد رہے وہ ان پیسوں کو صرف اپنے بیٹے کی شادی پر خرچ کرنا چاہتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ جمع شدہ رقم اگربقدرنصاب ہے اوراس پر سال گزرجائے توان کی زکوۃ اداکرنا واجب ہوگا خواہ ان کے جمع کرنے سے نیت اپنے بیٹے کی شادی کرنا ہو کیونکہ یہ پیسے جب تک اس کے پاس ہیں اس کی ملکیت ہیں لہذا کتاب وسنت کے دلائل کے عموم کا یہی تقاضا ہے کہ شادی ہونے تک ہر سال ان کی زکوۃ اداکی جائے!

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 261

محدث فتویٰ

تبصرے