سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(138) جب نماز پڑھتے ہوئے ناک سے خون نکل آئے تو؟

  • 7503
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1223

سوال

(138) جب نماز پڑھتے ہوئے ناک سے خون نکل آئے تو؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگرنماز پڑھتے ہوئے انسان کی ناک سے خون نکل آئے تواس کےبارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگرخون کی مقدارقلیل ہو توقابل معافی ہے،اسےرومال وغیرہ سے صاف کرلےاوراگراس کی مقدارکثیر ہوتونماز کو توڑ دے ،خون صاف کرلے اورپھردوبارہ وضو کرے تاکہ علماء کےاختلاف سے بچاجاسکے ،پھر ازسرنوشروع کرے۔جس طرح کہ نماز کے دوران کسی ایسی صورت کے پیش آنے پر کیا جاتا ہے جس میں وضو کے ٹوٹ جانے پر تمام علماء کا اتفاق ہے مثلا یا پیشاب کاخارج ہونا وغیرہ تواس صورت میں نماز توڑ دی جاتی ،وضو کیا جاتا اورنماز کو از سرنو پڑھا جاتا ہے۔ واللہ ولی التوفیق۔

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 247

محدث فتویٰ

تبصرے