کیاہفتہ میں ایک ہی سورۃ کی دویاتین بارتکرارجائز ہے؟
ایک ہفتہ میں بلکہ ایک ہی دن میں ایک سورۃ کی تکرارجائز ہے اوراس سلسلہ میں کوئی حد محدود نہیں ہے بلکہ یہ بھی جائز ہے کہ ایک ہی نماز کی دورکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک ہی سورہ کو پڑھ لیا جائے،چنانچہ نبی کریمﷺ سے ثابت ہے کہ آپﷺنے ایک باردونوں رکعتوں میں سورہ ‘‘اذازلزلت’’کی تلاوت فرمائی ۔