سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(116) فجرکی سنتوں کو فرضوں سے پہلے نہ پڑھا جاسکا ہوتو کس وقت پڑھا جائے

  • 7481
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1078

سوال

(116) فجرکی سنتوں کو فرضوں سے پہلے نہ پڑھا جاسکا ہوتو کس وقت پڑھا جائے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ہمیشہ نماز فجر اداکرنے کے لئے مسجد جاتا ہوں ،اگرنماز کھڑی ہوگئی ہواورمیں نے سنتیں نہ پڑھی ہوں تو کیا مجھے نماز ختم ہونے یعنی امام کے سلام پھیرنے کے بعد سنتیں پڑھنے کی اجازت ہے اوراگرمیں طلوع آفتاب کے بعد ان سنتوں کو پڑھوں تو کیا ثواب کم ملے گاکیونکہ حدیث میں ہے کہ یہ دورکعتیں دنیا ومافیھا سے بہتر ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگرکوئی مسلمان نماز فجر سے قبل سنتیں نہ پڑھ سکے تواسے اختیار ہے کہ اگرچاہے توفرضوں کے فورابعداداکرلےیاطلوع آفتاب کے بعد پڑھ لے،

نبی اکرمﷺکی سنت سے دونو ں طرح ثابت ہے ،افضل یہ ہے کہ طلوع آفتاب کے بعد پڑھے کیونکہ نبی کریمﷺنے حکم یہی دیا ہے اورنماز فجر کے بعد ان کو پڑھنا نبی کریمﷺکی تقریری سنت سے ثابت ہےیعنی ایک صحابی نے نماز فجر کے بعدانہیں پڑھا توآپ نے اس پرسکوت فرمایااورانہیں اس سے منع نہیں کیا تھا۔

 

فتاویٰ ابن باز

تبصرے