سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(108) دومنزلہ مسجد جس کی اوپر کی منزل مردوں اورنیچے کی منزل عورتوں کے لئے ہے

  • 7473
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 799

سوال

(108) دومنزلہ مسجد جس کی اوپر کی منزل مردوں اورنیچے کی منزل عورتوں کے لئے ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہماری مسجد دومنزلہ ہے جس کی اوپر کی منزل مردوں کے لئے اورنیچے کی منزل عورتوں کے لئے مخصوص ہے،اس منزل میں عورتیں مردوں کے ساتھ باجماعت نماز اداکرتی ہیں۔لیکن عورتیں امام کو یا مردوں کی صفوں کو نہیں دیکھ سکتیں،بلکہ وہ صرف مائیکروفون کے ذریعہ تکبیر کی آواز سن کر امام کی اقتداء کرتی ہیں۔اس حالت میں ان کی نماز کے بارے میں کیاحکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ بالا حالت میں سب کی نماز صحیح ہے کیونکہ مرد اورعورتیں سب مسجد میں ہیں اورلاوڈسپیکر کے ذریعہ امام کی آواز سن کر اس کی اقتداء ممکن ہے۔اس مسئلہ میں علماء کاصحیح قول یہی ہے ۔اس مسئلہ میں البتہ یہ اختلاف اہمیت کا حامل ہے کہ جب بعض مقتدی مسجد سے باہر ہوں اوروہ امام یا بعض مقتدیوں کو بھی نہ دیکھ سکتے ہوں تو کیا ان کی نماز صحیح ہوگی یا نہیں۔۔۔۔۔ ( ( واللہ ولی التوفیق) )

 

فتاویٰ ابن باز

تبصرے