ایسی نوجوان پردہ نشین عورت جس نے شرعی لباس زیب تن کررکھا ہواورچہرے اورہاتھوں کے سوا سارے جسم کولباس سے چھپارکھا ہو،کیا اس کے لئے تمام نمازیں مسجد میں اداکرنا جائز ہے؟کیا وہ اپنے شوہر کے ساتھ تمام نمازوں کے لئے مسجد میں جاسکتی ہے؟
جب عورت نے شرعی حجاب اختیار کررکھا ہو،اپنے چہرے اورہاتھوں کو بھی چھپارکھا ہو،خوشبواورزیب وزینت کے اظہارسے اجتناب کیاہوتواس کے لئے مسجد میں نماز اداکرنے میں کوئی حرج نہیں،کیونکہ نبی کریمﷺنے فرمایا ہے کہ ‘‘اللہ کی بندیوں کو اللہ کےگھروں سے منع نہ کرو۔’’لیکن عور ت کے لئے اپنے گھر میں نماز اداکرنا افضل ہے کیونکہ حدیث مذکور کے آخر میں یہ الفاظ بھی ہیں ‘‘اوران کے گھر ان کے لئے بہتر ہیں۔’’