سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(63) نفسیاتی بیماری اور دین

  • 7428
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2596

سوال

(63) نفسیاتی بیماری اور دین
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے شہر میں ایک متدین شخص ایک نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہوگیا ہے تو بعض لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ دین کی وجہ سے یہ شخص اس بیماری میں مبتلا ہوا ہے،جس کا یہ نتیجہ نکلا کہ اس نے اپنی داڑھی منذوا دی اور اب نماز بھی اس طرح باقاعدگی سے نہیں پڑھتا جس طرح پہلے پڑھا کرتا تھا،تو سوال یہ ہے کہ کیا یہ کہنا جائز ہے کہ وہ شخص دین میں رسوخ اور احکام دین پر پابندی سے عمل کرنے کی وجہ سے بیمار ہوا،کیا اس طرح کی بات کرنے والے کو کافر قرار دیا جائے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دین کو مضبوطی سے تھامنا کسی مرض کا سبب نہیں بن سکتا بلکہ دین تو دنیا وآخرت کی ہر خیر وبھلائی کا سرچشمہ ہے۔کسی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ بےوقوف لوگوں کی اس قسم کی باتوں کو صحیح مانے اور نہ یہ جائز ہے کہ ان لوگوں کی باتوں کی وجہ سے داڑھے منذوایاکٹوا دے یانماز باجماعت ادا کرنا ترک کردے۔بلکہ واجب یہ ہے کہ استقامت کے ساتھ حق پر قائم رہے اور اللہ اور اس کے رسولﷺکی اطاعت کرتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کے غضب وعذاب سے ڈرتے ہوئے ہر اسس چیز سے اجتناب کرے جس سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَمَن يُطِعِ اللَّـهَ وَرَ‌سُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِ‌ي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ‌ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴿١٣﴾ وَمَن يَعْصِ اللَّـهَ وَرَ‌سُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارً‌ا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ﴾ (النساء۴/۱۳۔۱۴)  

‘‘اور جو شخص اللہ اوراس کے رسول (ﷺ) کی فرمان برداری کرےگا،اللہ اس کو بہشتوں میں داخل کرےگا جن میں نہریں بہہ رہی ہیں۔وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ بڑی کامیابی ہے اور جو اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) کی نافرمانی کرےگااوراس کی حدود سے نکل جائےگا اللہ تعالیٰ اس کو دوزخ میں ڈالےگاجہاں وہ ہمیشہ رہےگااوراس کو ذلت کا عذاب ہوگا۔’’

اور فرمایا:

﴿وَمَن يَتَّقِ اللَّـهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَ‌جًا ﴿٢﴾ وَيَرْ‌زُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ﴾ (الطلاق۶۵/۲۔۳)

‘‘اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا،وہ اس کے لئے (رنج ومحن سے) مخلصی کی صورت پیدا کرےگا اوراس کو ایسی جگہ سے رزق دےگاجہاں سے (وہم و) گمان بھی نہ ہو۔’’

نیز فرمایا:

﴿وَمَن يَتَّقِ اللَّـهَ يَجْعَل لَّهُ مِنْ أَمْرِ‌هِ يُسْرً‌﴾ (الطلاق۴/۶۵)

‘‘اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا،اللہ تعالیٰ اس کے ہر کام میں آسانی کردےگا۔’’

اس مفہوم کی اور بھی بہت سی آیات ہیں۔جو شخص یہ کہتا ہے کہ اس متدین شخص کو دین کی وجہ سے بیماری لاحق ہوئی ہے تو وہ جاہل ہے۔یہ ضروری ہے کہ اس کی اس بات کی تردید کی جائے اور اسے بتایا جائے کہ دین تو سراپا خیر ہے،کسی مسلمان کو اگر کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اس کے گناہوں اور غلطیوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔والله ولي التوفيق!

 

فتاویٰ ابن باز

تبصرے