السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا بکرا تول کر یعنی وزن کر کے خریدنا جائز ہے۔ ؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!قربانی کے لئے جانور خریدتے وقت آپ کسی بھی طریقے سے خرید سکتے ہیں،بشرطیکہ وہ بیع کی حرام اقسام میں سے نہ ہو۔ خریدے جانے والے جانور میں اگر تمام شرائط موجود ہوں تو اسے تول کر بھی خریدا جا سکتا ہے،کیونکہ یہ خرید وفروخت ہے،اور اس میں فریقین کی رضا مندی ضروری ہے جو کسی بھی طرح ہو سکتی ہے۔اس جانور کے قربانی والے ہونے کے سبب اس کومہنگا کرکے خریدنے کی کی کوئی معقول وجہ سمجھ نہیں آتی،آپ بیوپاریوں کے ساتھ بحث کر کے اسے سستا بھی کروا سکتے ہیں، بس یہ بات ذہن میں رہے کہ جانور آپ اپنی استطاعت کے مطابق ضرور خریدیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتاوی مکیہ |