حالت احرام میں عورت کے لیے برقعہ اور نقاب پہننے کا کیا حکم ہے؟
جہاں تک برقعہ کا تعلق ہے تو چونکہ آپ ﷺ نے عورت کو حالت احرام میں نقاب پہننے سے منع فرمایا ہے ([1]) اس لئے برقعہ پہننے بدرجہ اولیٰ منع ہو گا۔ اس لئے (اس کے لئے برقعہ و نقاب کا استعمال تو جائز نہ ہو گا) اگر اس کے اردگرد اجنبی مرد موجود ہوں تو اوڑھنی سے اپنے پورے چہرے کو چھپائے گی اور اگر اس کے پاس اجنبی مرد نہ ہوں تو اپنا چہرہ کھولے رہے گی۔ یہی طریقہ بہتر اور سنت ہے۔