سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(41) اگر نمازی زمین پر سجدہ نہ کرسکے تو اس کا کیا حکم ہے؟

  • 7372
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1186

سوال

(41) اگر نمازی زمین پر سجدہ نہ کرسکے تو اس کا کیا حکم ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مکۃ المکرمہ میں شدت ازدھام کی وجہ سے اگر نمازی زمین پر سجدہ نہ کرسکے تو اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر سجدہ کرنا ممکن ہو لیکن اس طرح نہ کرے جس طرح مشروع ہے کہ دونوں ہاتھوں کے درمیان کشادگی ہو وغیرہ وغیرہ تو جیسے بھی ممکن ہو سجدہ کرے اور اگر سجدہ کرنا ممکن نہ ہو وہ بیٹھ کر اشارہ سے سجدہ کرے۔ بعض علماء کا خیال ہے کہ وہ امام کے سجدے سے اٹھنے اور جگہ کے کشادہ ہونے کا انتظار کرے اور جب جگہ کشادہ ہو جائے تو سجدہ کرے۔ بعض دوسرے علماء کا خیال ہے کہ اپنے سامنے والے نمازیوں کی پیٹھ پر سجدہ کرے۔

لیکن پہلا قول ہی صحت کے زیادہ قریب ہے یعنی وہ اشارہ سے سجدہ کرے گا کیونکہ اس وقت وہ عاجز ہے اور جو شخص سجدہ کرنے سے عاجز ہو وہ اشارہ سے سجدہ کرے گا۔

 

فتاوی مکیہ

صفحہ 31

محدث فتویٰ

تبصرے