جب ہم نے قرآن پاک ختم کرلیا تو کیا ہمارے لیے دعائے ختم القرآن مشروع ہے؟ نیز شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی طرف دعائے ختم القرآن کی نسبت کہاں تک صحیح ہے؟
ہم پہلے کہہ چکے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ جب قرآن پاک ختم کرتے تو اپنے اہل و عیال کو جمع کر کے دعا فرماتے۔
جہاں تک دعائے ختم القرآن کی شیخ الاسلام کی طرف نسبت کا تعلق ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ وہ صحیح ہے کیونکہ ان کی کسی کتاب میں کہیں بھی یہ دعا مذکور نہیں ہے۔